بن غازی: ملیشیا ہیڈکوارٹر میں احتجاج کے دوران جھڑپیں، 11 افراد ہلاک

Libya

Libya

لیبیا (جیوڈیسک) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں جھڑپوں کے دوران گیارہ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپیں ملیشیا ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کے دوران شروع ہوئیں۔

مظاہرین ملیشیا بریگیڈ کے خاتمے کیلئے مظاہرے کررہے تھے۔ دوسری جانب ملیشیا نے بھی ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔ لیبیائی فوج کے ترجمان کا کہنا کہ صورتحال پر کنٹرول کیلئے جلد ایک خصوصی فورس علاقے میں تعینات کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ قذافی دور کے خاتمے کے بعد سے عارضی طور پر مسلح کئے گئے ملیشیا بریگیڈ کو مستقل کرنے کے خلاف مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔