سیاہ فام کے قاتل کو بے گناہ قرار دینے پر امریکا میں مظاہرے

U.S. Demonstration

U.S. Demonstration

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بے گناہ قرار دیئے جانے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،لاس اینجلس میں مظاہرین نے اہم شاہراہ کو کئی گھنٹے تک بلاک کیے رکھا۔ فلوریڈا کے سیکیورٹی گارڈ جارج زمر مین نے فروری دو ہزار بارہ میں ایک سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

زمر مین کو ہفتے کے روز اس قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا، استغاثہ کا موقف تھا کہ مارٹن اپنی رنگت اور ٹوپی کی وجہ سے مشکوک لگ رہا تھا جس پر زمرمین کو گولی چلانا پڑی،عدالتی فیصلے کے خلاف سان فرانسسکو، فلیڈیلفیا، شکاگو، واشنگٹن اور اٹلانٹا میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا ہے۔