گستاخانہ پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں وکلا برادری کا جیو ٹی وی کے خلاف احتجاج

lawyers

lawyers

پنجاب (جیوڈیسک) گستاخانہ پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

زیر سماعت کیسوں کے دوران وکلا کی عدالتوں کے روبرو پیش نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کی ماتحت عدالتوں میں وکلا برادری نے ایک گھنٹے کا احتجاج کیا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی وکلا برادری کی جانب سے توہین آمیز پروگرام کی نشریات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جیو انٹرٹینمنٹ چینل کے مارننگ شو ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ میں منقبت اہل بیت کے دوران شرکا کو نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اور ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔