مرکزی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب کے موقع پر تاریخی استقبال کیا جائے گا

مصطفی آباد/للیانی : مرکزی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب کے موقع پر تاریخی استقبال کیا جائے گا کارکن بھر پور تیاری کریں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام پیپلزپارٹی کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا غریب عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ننگڑ شریف کے صدر حمد منشا بھٹی و ریاض بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالنے اور سیاسی نظام کو مضبوط بنانے کی بجائے اسے مزی کمزور کر رہی ہے ملک میں ذاتی مفاداتی کلچر نے ڈیرے ڈال لئے ہیں بھاری مینڈیت کی دعوے دار مسلم لیگ ن نے وفاق میں حکومت تو حاصل کر لی لیکن یہ جماعت پاکستان کو وحدت کی لڑی میں پہرونے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب حکومت بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔