کروڑ لعل عیسن : تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر 13 سالہ بچہ موقع پر ہلاک، 4 زخمی

کروڑ لعل عیسن : تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر 13 سالہ بچہ موقع پر ہلاک۔ 4 زخمی۔ ڈرائیور لاش اور زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن لیہ بھکر روڈ پر مقبول رائس مِل سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر 25 سالہ نوجوان محمد رفیق ولد خدا بخش قوم چنڑ اپنے رشتہ داروں 13 سالہ حاجی احمد ، 12 سالہ غلام عباس ، 5 سالہ ثاقب ، 5 سالہ عارف اور 8 سالہ مصباح پروین ساکنان مڈگاڑی موضع کروڑ تھل جنڈی کو موٹر سائیکل سپر پاور LY-7583 سکول سے گھر لے کر جا رہا تھا اور ساتھ میں ایک عدد سٹینڈ پنکھا بھی لے جا رہا تھا کہ کہ سامنے سے تیز رفتار سفید رنگ کی دنبہ کار سے ٹکرا گیا۔

موٹرسائیکل پر سوار حاجی احمد کار کی جانب جبکہ دوسرے بچے اور ڈرائیور محمد رفیق دوسری جانب جا گرے۔ کار 13 سالہ حاجی احمد کے سر سے گاڑی گزر گئی جس سے اس کا دماغ اور سر کی ہڈیاں سڑک پر بکھر گئیں اور حاجی احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ باقی بچے معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کروڑ بھیج دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ جبکہ کار سوار گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے حاجی احمد کی لاش ابتدائی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور مرحوم حاجی احمد کے چچا کی مدعیت میں رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔