بگوٹا : کولمبیا میں باغیوں نے امن فوج کے اہلکار کو رہا کر دیا

Columbia

Columbia

کولمبیا (جیوڈیسک) کے باغیوں نے امن کا جھنڈا لہرا دیا۔ باغیوں نے یرغمال ملٹری فوج کو امن بحالی کے تحت رہا کردیا۔

کولمبین باغیوں پر مشتمل نیشنل لبریشن آرمی ای ایل این نامی تنظیم نے بائیس مئی کو اغوا کئے گئے فوجی اہلکار کو صدر جان مینوئل سین ٹوس سے امن مذاکرات کے ایک روز بعد ہی اپنے قبضے سے رہا کردیا۔

بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے مطابق بائیس سالہ اہلکار کو کولمبیا اور وینزویلا کی سرحد کے نزدیک حوالے کیا گیا ای ایل این کے ایک کمانڈر کے مطابق فوجی اہلکار کو شورش زدہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے رہا کیا گیا ہے۔