بگوٹا: معاشی اور زرعی پالیسی کے خلاف عوام کا احتجاج

Bogota

Bogota

کولمبیا میں معاشی اور زرعی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ کولمبیا میں معاشی اور زرعی پالیسی کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے کسانوں کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ایسے میں ملکی پیداوار کو نقصان کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی شعبے کو سہولتیں فراہم کرے۔ کسانوں نے ملک کی درجنوں بڑی شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ قصبوں اور دور دراز علاقوں میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔