بولیویا کے قیدی مشقت کے بجائے کرتے ہیں رقص

Bolivia

Bolivia

دنیا بھر میں قیدیوں سے عام طور پر مشقت کا کام لیا جا تا ہے لیکن بولیویا کی جیل میں قیدی مزدوری کرنے کے بجائے ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ جیل چاہے کسی بھی ملک کی ہو۔ اس میں وقت گزارنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر بولیویا میں ایک جیل ایسی ہے جہاں قیدیوں سے جسمانی مشقت لینے کے بجائے انہیں ڈانس کرنا سکھایا جاتا ہے۔

اسپین کے مشہور ڈانسر فرانسیسکو قیدیوں کو فلیمنگو ڈانس سکھاتے ہیں. جس سے ان کے اندر جینے کی نئی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ ڈانس کرنے سے قیدی دماغی اور جسمانی طور پر چست رہتے ہیں۔ بولیویا کی جیل آج کل اپنے پریزن ڈانسرز کی وجہ سے بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس جیل میں تمام قیدی جوش وخروش کیساتھ ڈانس سیکھتے ہیں جن میں خواتین سر فہرست ہیں۔