بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف

Cable Car System

Cable Car System

ایل آلٹو (جیوڈیسک) بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔ ایک ہزار مزدوروں کی محنت نے ایک سال میں ٹیکنالوجی اور جدید سہولت فراہم کرنیکی مثال قائم کر دی۔ بولیویا کے صدر Morales EVO نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ کیبل کار سسٹم سطح سمندر سے تیرہ ہزار ایک سو پندرہ فٹ بلند ہے۔ 23 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا یہ سسٹم 11 اسٹیشنز اور 443 کیبنز پر مشتمل ہے جس کے لیے تین لائنز لگائی گئی ہیں۔

ہر کیبن صرف 12 سیکنڈ کے وقفے سے روانہ ہو گا جس میں 10 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ کیبل کار کا کرایہ 3 بولیویا نوس رکھا گیا ہے جبکہ طلبہ، بزرگ اور معذور افراد نصف کرایہ ادا کریں گے۔ کیبل کار کے ذریعے دارالحکومت Sucre سے ملحقہ شہر Alto El تک 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔ دونوں شہروں کے درمیان روزانہ چار لاکھ سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں جو اس جدید سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔