بولیوین کا چلی حکومت کے خلاف احتجاج

Bolivia Protest

Bolivia Protest

بولیوین(جیوڈیسک)بولیوین ہزاروں کی تعداد میں احتجاجا اس وقت روڈ پر نکل آئے جب چلی حکومت نے تین بولیوین فوجیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ بولیویا کے یونیفائیڈ سینڈیکل کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے فوجی بھائیوں کو چلی میں گرفتار کرنے کے خلاف چلی قونصل خانے کو یادداشت پیش کی ہے۔

نیشنل کنفیڈریشن کی خواتین نیشنل ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ خط پر اگلے پیر تک چلی کے صدراقدامات کریں گے۔ سمندر تک رسائی کے معاملے میں بولیویا اور چلی کے مابین ایک طویل عرصے سے علاقائی تنازعہ چل رہاہے۔

یاد رہے کہ چلی میں فوجی اہلکار وں نے اسمگلروں کے تعاقب میں آتشیں ہتھیار کے بغیر بولیوین کو گرفتار کیاتھا۔ بولیویا حکومت نے کہا ہے کہ واقعہ حادثاتی ہے۔