بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور آج چھبیسویں سالگرہ منا رہی ہیں

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) شکتی کپور کی صاحبزادی شردھا کپور بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ شردھا کپور کو فلم نگری میں کامیابی عاشقی ٹو سے ملی جس نے کم عمر میں شردھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

گوری تیرے پیار میں مہمان اداکارہ بننے کے بعد شردھا نے ایک ولن میں کمال اداکاری دکھائی۔

ایک ولن اور حیدر کی ہیروئن نے دونوں فلموں میں گلوکاری بھی کی۔ مختصر فلمی کیرئیر میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شردھا جلد اے بی سی ڈی ٹو میں جلوہ گر ہونگی۔