بالی ووڈ باربی کترینا کیف عربی سیکھنے کی تیاریوں میں مصروف

 Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی کترینا کیف ان دنوں عربی زبان سیکھ رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے ٹیوٹر بھی رکھ لیا ہے۔ جی ہاں کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم”فینٹم۔میں کترینہ عربی فوٹو جرنلسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

جس میں ان کے مقابل سیف علی خان ہوں گے۔ اپنے کردار میں پوری طرح ڈھلنے کے لئے کترینہ آج کل عربی زبان سیکھنے کے جتن کرتی نظر آرہی ہیں، انہیں اپنی کوششوں میں کس قدر کامیابی حاصل ہوگی

یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ایکشن، ماردھاڑ اور سسپنس سے بھری یہ فلم رواں برس دو اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔