بالی ووڈ کے کنگ خان نے سلمان اور عامر کو ’’ ٹوئٹر‘‘ پر پیچھے چھوڑ دیا

Khans

Khans

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری میں شاہ رخ خان کی سلمان خان اور عامر خان سے عداوت کسی سے دھکی چھپی نہیں دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے کبھی بازی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کے ہاتھ لگتی ہے تو کبھی کنگ خان کامیاب ہوتے ہیں، یہی ہوا ہے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جہاں شاہ رخ خان نے سلمان خان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے مقابلے میں شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال ہیں، وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات سے اپنے مدوحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں بلکہ اپنی گھریلو زندگی اور بچوں کی تصاویر بھی شئیر کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جب کہ عامر خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ جب کہ سلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکاروں میں ٹوئٹر پر امیتھابھ بچن سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ سے زائد ہے۔