بالی وڈ پرڈیوسر بھوشن کمار کیخلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

 Bhushan Kumar

Bhushan Kumar

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ خاتوں کو ہراساں اور زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کو پروڈیوسر کی کمپنی میں کام حاصل کرنے کے بہانے بلایا گیا تھا جہاں انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق نگر پولیس اسٹیشن میں بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ خاتون کو اپنی کمپنی میں کام کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے پر آئین کے دفعہ 376، 420 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اس لیے فی الحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس معاملے پر بالی وڈ پرو ڈیوسر بھوشن کمار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں خاتون کے لگائےگئے تمام الزامات کو غلط قرار دے کر مسترد کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھوشن کمار بالی وڈ کی پروڈیوسنگ کمپنی ’ ٹی -سیریز ‘ کے بطور منیجنگ ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔