بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان پیا دیس سدھار گئیں

Arpita Khan Married

Arpita Khan Married

حیدر آباد (جیوڈیسک) بالی وڈ دبنگ خان کی بہنا پیا گھر سدھار گئیں۔ عامر خان، پریانکا، کترینہ سمیت نامور ستارے ارپیتا کی شادی پر پہنچے۔ کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا، ثانیہ مرزا، عامرخان، کرن جوہر ارپیتا کی شادی پر حیدر آباد کا فلک نما محل بالی ووڈ ستاروں سے جگمگا اٹھا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ سٹیج پر اہلیہ کے ہمراہ گنگنائے بھی، ارپیتا کی شادی دلی کے بزنس مین ایوش شرما کے ساتھ انجام پائی۔ سلمان خان نے اپنی بہن کو شادی کے موقع پر سولہ کروڑ کا فلیٹ گفٹ کیا ہے۔