بوسٹن دھماکوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: تحریک طالبان پاکستان

Pakistan Taliban

Pakistan Taliban

بوسٹن(جیوڈیسک)تحریک طالبان پاکستان نے امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکا ہمارے حملوں کا ہدف ہے۔

لیکن بوسٹن میں ہونے والے حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہر بوسٹن ہونے والی تاریخی میراتھن میں 2 بم حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے ہیں۔