خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق، ہلاکتیں 45 ہوگئیں

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں خسرے سے مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ یوں پنجاب میں خسرے سے مرنیوالوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کا عبداللہ اور ڈھائی سالہ جنت شامل ہیں۔

دونوں بچے چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھے جس کے بعد رواں سال میں اس موذی مرض سے پنجاب بھر میں مرنیوالوں کی کل تعداد45 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عبداللہ غازی آباد اور جنت اسلام پورہ مفتی روڈ کی رہائشی تھی جو کئی روز سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔