شملہ : گاڑی کے گہرے نالے میں گرنے سے 12 کھلاڑی ہلاک

Shimla

Shimla

شملہ(جیوڈیسک)بھارت کے سیاحتی مقام شملہ میں گاڑی کے گہرے نالے میں گرنے سے 12 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔ بھارت کے سیاحتی مقام شملہ میں کھلاڑیوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شملہ میں ضلع چامبا میں کھلاڑیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی 750 میٹر گہرے کوتار نالے میں گر گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 12 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے کھلاڑی کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ حادثہ جات کی تاریکی میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی موڑ موڑتے ہوئے بے قابو ہو کر گہرے میں گر گئی۔