برازیل میں بس پل سے نیچے جاگری، 7 افراد ہلاک

Brazil

Brazil

برازیل(جیوڈیسک)برازیل میں ایک بس پل سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک بس فلائی آور سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور15 زخمی ہو گئے۔

اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں تقریبا 50 امدادی کارکنوں نے حصہ لیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے جائے وقوع پر ہیلی کاپٹر بھی منگوائے گئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور اور ایک مسافر کے درمیان ٹکٹ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے۔