برازیل میں روایتی فیسٹیول پوری آب وتاب کے ساتھ جاری

Brazil Festival

Brazil Festival

ریوڈی جنیریو (جیوڈیسک) برازیل کے اس سالانہ فیسٹیول میں مختلف سامبا اسکولز اپنی رنگا رنگ پرفارمنس سے لاکھوں شائقین کو محظوظ کرنے میں مصروف ہیں۔

اس سال چالیس ہزار برازیلی فنکار فیسٹیول کی رونقیں دوبالا کرنے میں مصروف ہیں۔ سامبا اسکولز نے نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ 80 دیو قامت فلوٹس تیار کئے ہیں۔ جو اپنی سجاوٹ اور خوبصورتی کے باعث اپنی مثال آپ ہیں۔

شرکا کے خصوصی روپ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ برازیل کا سب سے بڑا اور رنگارنگ فیسٹیول دنیا بھر میں بےحد مقبول ہے۔