روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے، شاہد باجوہ ،مقصوداحمد، عمر حیات،فضل رحیم

تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،فنانس سیکریٹری مقصود احمد، ائر کموڈر (ر) عمر حیات اورفضل رحیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے توانائی بحران’ مہنگائی اور کرپشن انہی کے تحفے ہیں پانچ سالوں تک جو کرپٹ زرداری حکومت کی شکل میں عذاب مسلط رہی

جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہزاروں انسان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ ہزاروں لوگوں غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیوں کی نذر ہو گئے ۔ اغواء برائے تعاون کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ۔ غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء کو ترستے رہے ۔ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اور ظالمانہ اضافہ نے غریب عوام کو جیتے جی مار ڈالا۔

آئندہ الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرنا ہوگا۔کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کرنے کے لئے قوم کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پرچم تلے جمع ہونا ہو گا۔