جو پچھلے پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکے اب کیا دیں گے،ان مداریوں اور زرداریوں نے ملک کو کوڑیوں کے عوض امریکہ کے سپرد کر رکھا ہے ،خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ جو پچھلے پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکے اب کیا دیں گے،ان مداریوں اورزرداریوں نے ملک کو کوڑیوں کے عوض امریکہ کے سپرد کر رکھا ہے وطن عزیز میں وہی کچھ ہورہا ہے جو امریکہ سرکار چاہتا ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پچھلے 5سالوں میں نااہل حکمرانوں نے ملک کو بجلی،سوئی گیس جیسے بحرانوں میں مبتلاء کردیا اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام یہی کچھ چھین لیا گیا۔

اب پھر وہی لوگ نیا بہروپ بناکر آپ کے پاس آپ کا قیمتی ووٹ مانگنے آئیں گے لہذا ان کے جھانسے میں نہ آئیں اور ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے اس کے اہل افراد کو ووٹ ڈالیں،ایسے افراد کو ہرگز ووٹ نہ دیں جنہوں نے پچھلے 5سالوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔