روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ،چوہدری خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ،توانائی بحران’ مہنگائی اور کرپشن انہی کے تحفے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں تک جو کرپٹ زرداری حکومت کی شکل میں عذاب مسلط رہی جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روز گار ‘ ہزاروں انسان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

ہزاروں لوگوں غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیوں کی نذر ہو گئے ۔ اغواء برائے تعاون کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ۔ غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء کو ترستے رہے ۔ بجلی ‘ گیس ‘ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اور ظالمانہ اضافہ نے غریب عوام کو جیتے جی مار ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرنا ہونگی۔کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کرنے کے لئے قوم کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پارٹی تحریک تحفظ پاکستان کے پرچم تلے جمع ہونا ہو گا۔