ڈیڈلاک کے بعد کل سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، طالبان رابطہ کار

Maulana Yousaf Shah

Maulana Yousaf Shah

کوہاٹ (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ کل سے حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ انھوں نے یہ بات کوہاٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان میں کوئی گروپ بندی نہیں، سب ایک ہی چھتری کے نیچے ہیں۔ اور تمام گروپ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کل سے دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، پہلے مرحلے میں غیر معینہ جنگ بندی کی طرف قدم اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت اور طالبان سے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مسائل باضابطہ ایجنڈے میں رکھیں تاکہ ان کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں۔