اینٹوں سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی نے راستے پے جاتے ہوئے 50 سالہ مزدور موراوڈ کو ٹکر مارکر ہلاک کر دیا

شاہپور چاکر(سرفراز انصاری ) شاہپور چاکر کے قریب گوٹھ شیر دل مگسی کے پاس شہدادپور روڈ اینٹوں سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی نے راستے پے جاتے ہوئے 50 سالہ مزدور مور اوڈ کو ٹکر مارکر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ مور اوڈ کی لاش گھر پہنچنے پر کھرام مچ گیا جب کے ٹریکٹر ڈرائیور نادر مری کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔