روشن خیال متحدنہ ہوئے توپاکستان صومالیہ بن سکتاہے : الطاف حسین

Altaf Hussain President Zardari

Altaf Hussain President Zardari

لندن(جیوڈیسک)صدر زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ روشن خیال قوتیں متحدنہ ہوئیں توپاکستان کاحال صومالیہ جیساہوسکتاہے۔ لندن سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں کے ٹیلی فونک رابطے میں ملکی صورتحال، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

صدر نے کہا کہ حالات کے پیش نظر اعتدال پسند اور روشن خیال قوتوں کا اتفاق اور اتحاد ضروری ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگر یہ قوتیں متحد نہ ہوئیں تو پھر پاکستان کاحال بھی صومالیہ جیسا ہو سکتاہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ صرف اعتدال پسند جماعتیں ہی متحد نہ ہوں بلکہ اس ضمن میں عوام بھی اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر صدر زرداری نے منگل کے روز کراچی دھماکے میں متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت پر تعزیت اور افسوس بھی کیا۔