کراچی : آئی سی آئی پل پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)لیاری کے علاقہ مکین رینجرز کی مبینہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف آئی سی آئی پل پر احتجاج کے باعث آئی سی آئی پل اور کیماڑی جانے والا راستہ ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے مائی کلاچی روڈ ،آئی آئی چندریگر روڈ اور شیر شاہ سے ٹاور آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاج کے باعث کراچی پورٹ سے سامان کی ترسیل بھی متاثرہوئی ہے۔