اخوان المسلمون کے مرشد عام اور دیگر قائدین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: محمد زبیر صفدر

لاہور : انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز (IIFSO) کیا سسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدرنے کہا کہ مصر میں حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔ مصر میں صدر مرسی کے حامیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ اخوان المسلون کے مرشد عام اور کارکنان کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں طلبہ کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسو اور اسلامی جمعیت طلبہ مصر میں فوج کی جانب سے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔ صدر مرسی کو فی الفور بحال کیا جائے اور مصر میں مظاہرین پر تشدد کو ختم کیا جائے۔ امریکہ مشرقی وسطیٰ میں اپنی مرضی کی حکومتیں لا کر امت مسلمہ کو اپاہج بنانا چاہتا ہے اس کے لئے اپنی مرضی کے افراد کو بھاری فنڈنگ دے رہا ہے۔

اسلامی ممالک کی خاموشی اور ان کا طرز عمل ان کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ مصر میں تمام تر حالات کی خرابی وہاں کی آرمی اور عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اگر صدر مرسی کی حکومت کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو حالات مزید کشید ہ ہوں گے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ جرات مندانہ مئوقف اپنا کر صدر مرسی کی حکومت کی بحالی کے لئے دبائو بڑھایا جائے۔