لاہور ہائی کورٹ بار کی مصری جمہوری حکومت ہٹائے جانے کیخلاف مذمتی قرارداد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مصر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاس کا اجلاس ہوا جس میں مقررین نے کہا کہ مصر کی جمہوری حکومت کا خاتمہ اور مصر پر فوج کشی عالمی سامراجی قوتوں کا منصوبہ ہے۔

مصر پر فوج کشی اور مظالم پر عالمی میڈیا کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مصر میں فوج کی پشت پناہی کر کے اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا۔ وکلانے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت عالمی برادری کو ساتھ ملا کر مصر پر فوج کشی کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائے۔