بجٹ عوامی توقعات کے برعکس پیش کیا گیا، فرحت اللہ بابر

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بجٹ عوامی توقعات کے برعکس پیش کیا گیا، انہیں شدید مایوسی ہوئی، خزانہ خالی ہی ہوتا ہے، اسے بھرا جاتا ہے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز ہی خزانہ خالی ہونے سے کیا۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے 5 سال میں 125 فیصد تنخواہیں بڑھائیں، سالانہ برآمدات 25 ارب ڈالر تک لے کر گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام نکالا وہ نہیں سمجھتے کہ نواز شریف کے کہنے پر نام نکالا گیا ہو۔