ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل ہسپتال دھماکوں کے مقدما ت درج

Women's University

Women’s University

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی اور بو لان میڈیکل ہسپتال میں دھماکوں کے مقدمات درج کر لئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ فیاض سنبل نے ذرائع کو بتایاکہ بروری تھانہ میں دونوں واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اقدام قتل۔

تین چار پانچ ایکسپلویسو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔