لاہور اور نوابشاہ میں بس حادثات، بچی جاں بحق، 25 افراد زخمی

Bus Accidents

Bus Accidents

لاہور (جیوڈیسک)لاہور اور نوابشاہ میں دو مسافر بسیں الٹ گئیں، بچی جاں بحق،25 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے پرالٹ گئی۔

حادثے میں8 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس میں50 سے زائد مسافرسوار تھے۔ پنجاب کے علاقے علی پور سے کراچی آنے والی مسافر بس قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں ایک بچی جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔7 افراد کو تشویش ناک حالت میں نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔