اسلام آباد واقعہ : ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Kanwal Case

Kanwal Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد واقعے کی ملزم کنول کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔پولیس نے واقعے کی ویڈیو رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ویڈیو یو ایس بی کے ذریعے عدالت میں دکھائی گئی۔پبلک پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور نہ کی جائے جبکہ کنول کی وکیل کلثوم خالق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ بے گناہ ہے اس نے کبھی اسلحہ نہیں اٹھایا۔ بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو دوپہرایک بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔