fbpx

‘ان جاہلوں کو اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ‘ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برہم

 Janat Mirza and Bushra Ansari

Janat Mirza and Bushra Ansari

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پر برستے ہوئے انھیں جاہل اسٹار قرار دے دیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے جنت مرزا پر تنقید کی ،بشریٰ انصاری نے جنت مرزاکی وائرل ویڈیو اور ان کے خلاف کیے گئے مقدمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ، جنہیں نہ اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا۔

اگرچہ اداکارہ نے کچھ دیر بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کے پیغام کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو حالیہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید سمیت مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے ، نئی ویڈیو میں جنت مرزا کو پینٹ پر چین پہنے دیکھا گیا تھا جس پر صلیب لٹکی ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ماڈل و ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں عیسائی برادری کی جانب سے دل آزاری کرنے کے الزام میں جنت مرزا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

بعد ازاں جنت مرزا نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پوری عیسائی برادری سے معافی بھی مانگی تھی۔