بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حضرت خدیجتہ الکبری ٰ ؓ کانفرنس کا اہتمام

BPOW

BPOW

لاہور : بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور کے آواری ہوٹل میں حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس کانفرنس میں مقررین نے حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن ہر دو سال کے بعد اس کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد کرتی ہے۔

کانفرنس میں تنظیم کی بین الاقوامی فیڈریشن کی صدر ڈاکٹر ایمے ایسفار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جسٹس (ر) ڈاکٹر ناصرہ اقبال بطور مہمان خاص تقریب میں شریک تھیں۔ بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن پاکستان میں عورتوں کی فلاح و بہبود کی تنظیم ہے جس کا عملی دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔

تنظیم کے زیر اہتمام مختلف فلاحی منصوبے جیسا کہ سکولز، صاف پانی، عورتوں کی فلاح و بہبود سمیت مختلف امور جاری رہتے ہیں۔ یہ تنظیم پاکستان کی نادار خواتین کو مختلف چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے معاونت بھی فراہم کرتی ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر ایمانے ایسفار سمیت تنظیم کی دیگر خواتین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

جاری کردہ: بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن
برائے رابطہ: سالار سلیمان 03008567531