ضمنی الیکشن، پنجاب میں پری پول دھاندلی شروع ہو گئی، تحریک انصاف

Ejaz Chaudhry

Ejaz Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل پنجاب میں پری پول رگنگ کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی واضح مثال این اے 68 میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے۔

کہ چیف الیکشن کمشنر پنجاب میں ہونے والی انتخابات سیقبل دھاندلی کا از خود نوٹس لیں۔ سرگودھا کیحلقہ این اے 68 سیپولیس اور دیگر عملے کے تقرر و تبادلے قبل از انتخابات دھاندلی کا واضح ثبوت ہیں۔ تحریک انصاف نیشام میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملیکی مذمت کرتے ہوئے حکومتی سطح پر احتجاج کا مطالبہ بھی کیا ہے۔