کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں لیاری اور بلدیہ ٹان سے 2 لاشیں ملی ہیں جبکہ ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹان سعید آباد سے بائیس سالہ نوجوان عبدالغنی کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی۔

مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاش کو سول ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملیر کینٹ، سفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے چالیس سالہ خادم جاں بحق ہو گیا۔