سی ایم ای کا مقصد عوام کو بروقت علاج کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ کرنا ہے ڈاکٹر نجم جمیل

کراچی : ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی ہدایت پر ڈاکٹرز وپریکٹیشنرزکی تربیت اور جدیدوسودمند علاج کے حوالے سے عوام الناس کی رہنمائی کیلئے ڈاکٹرعیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں 149ویں سی ایم ای بعنوان ” آرتھو پیڈک پرابلم ” منعقد کی گئی۔

جس کے میزبان اے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس رضوی تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل حکومت سندھ تنویر احمد صدیقی اور اسپیشل گیسٹ سی ای او فیوما فلم فرقان طاہر صدیقی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں اور اسسٹنٹ منیجر کارپوریٹ کمیو نی کیشن لکی سیمنٹ مس سمیتا افضال سید شامل تھیں۔

استقبالیہ کمیٹی میں شامل منیجر فزیو تھراپی ڈاکٹر مرزا عبید لیب ایڈمنسٹریٹر شیخ انوراور فارمیسی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر انیتا ویرانی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ تقریب میں نظامت و اسٹیج سیکریٹری کے فرائض فارمیسی منیجر ڈاکٹر نجم جمیل نے انجام دیئے۔ سی ایم ای کے خصوصی مقرر و لیاقت نیشنل اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن انتخاب توفیق نے اپنے افتتاحی مگر فکر انگیز خطاب میں ہڈی و جوڑ کے امراض و تکالیف ان کی علامات و اسباب بروقت و درست علاج اور احتیاط پر روشنی ڈالی۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم ایس پی ٹی ڈاکٹر محمد وہاج الدین نے کمر درد کی وجوہات علاج اور احتیاط کے حوالے سے شرکاء کو آگہی فراہم کی جبکہ خصوصی مہمانوںتنویر احمد صدیقی فرقان طاہر صدیقی شاہجہاں سموں اور مس سمیتا افضال سید نے ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کی جانب سے سی ایم ای کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کے ذریعے عام آدمی کو مرض کی ابتدائی علامات سے آگہی حاصل ہورہی ہے جس کی بناء پر بروقت مؤثر اور کم خرچ علاج کے ذریعے عوام تکلیف و پریشانی سے بچ رہے ہیں۔

اس لئے مفاد عامہ میں اس قسم کے پروگرامزمیں وسعت کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر میزبان ڈاکٹر قمر عباس رضوی نے تقریب کے مقررین مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹرنجم جمیل و ڈاکٹر انیتا ویرانی کے ہمراہ تقریب کے مقررین و مہمانوں میں یادگاری اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔