سی این جی اسٹیشنز بدھ سے 24 گھنٹے کیلئے بند ہوں گے

CNG Stations

CNG Stations

سندھ (جیوڈیسک) گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے بندرہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث بدھ کی صبح آٹھ بجے سے سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی گیس مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی۔

سی این جی کی بندش کے اعلان کے باعث سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے بندش کے باعث معمولات زندگی سمیت کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔