کراچی : ہاکس بے میں رینجرز کا آپریشن، اسلحہ برآمد

karachi Weapon

karachi Weapon

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں آپریشن کرکے رینجرز نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ہاکس بے ، مشرف کالونی میں رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے آپریشن کیا۔

آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ آپریشن میں لیڈی رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔جنہوں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔