صدر نواز شریف سے اظہارِ تعزیت کیلئے جا سکتے ہیں، منظوروٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک)لاہورپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرمیاں منظور احمدوٹو کاکہنا ہے کہ چودھری احمد مختار گجرات سے ہمارے جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ ق اگر پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑتی ہے تو ان کے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کاووٹ لینے میں آسانی ہو گی۔

لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات سے چودھری احمد مختار ہی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان گزشتہ الیکشن جیتنے والے ارکان قومی اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے جیتنے والے امیدواروں کے حلقوں میں انتخابی امیدوار لانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا نواز شریف کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جانا غیر معمولی بات نہیں ، صدر نواز شریف کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیلئے جا سکتے ہیں۔