قاہرہ میں صدر مرسی کی بحالی کے لیے عوام کا احتجاج جاری

Cairo Protest

Cairo Protest

قاہرہ (جیودیسک) قاہرہ کے ربا اڈاویہ سکوائر میں سابق صدر مرسی کے دس ہزار سے زائد حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہیوہ تب تک یہ جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک معزول صدر مرسی کو دوبارہ صدر نہیں بنا دیا جاتا۔

سڑکوں پر خیمہ زن مظاہرین چوک میں نماز تراویح کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فوج نے وزارت دفاع کی سکیورٹی سخت کر کے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب مرسی کے مخالفین تحریر اسکوائرمیں جمع ہیں اور مظاہرین مرسی کے خلاف اورعبوری حکومت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔