قاہرہ: مظاہرین نے پولیس حملے کے پیش نظر تیاری کرلی

Cairo

Cairo

مصر (جیوڈیسک) مصر میں پولیس کو اخوان المسلمون کے دھرنوں کو ختم کرانے کے احکامات کے بعد مظاہرین نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کرلی۔ فوجی بغاوت کے بعد سے محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں نے دارالحکومت قاہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور صدر محمد مرسی کی بحالی کے لئے مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا سب سے بڑا کیمپ رابعہ العدویہ میں قائم ہے۔

جہاں مصری پولیس کو مظاہرین کے کیمپ ختم کرنے کے حکومتی احکامات کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات نہایت سخت کردئیے گئے ہیں۔ کیمپ کے خارجی اور داخلی راستوں پرسخت چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ پولیس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر کیمپ کے گرد مٹی کے بیگ اور کنکریٹ کی دیوار تیار کر کے کیمپ میں موجود افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔