کینیڈا، آتش گیر مواد لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی

Canada

Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں آتش گیر مواد اور پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ وسطی ساس کیچیوان میں پیش آیا۔

جس میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں موجود پیٹرولیم مصنوعات چھلکنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر بوگیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم فوری اقدامات کے باعث ٹرین میں سوار عملے کے افراد محفوظ رہے۔