کینیڈا تیل بردار ٹرین کی ستر سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Train

Train

کینیڈا کے صوبے کیوبک میں تیل بردار ٹرین کی ستر سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، آگ لگنے سے تیس عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تیل بردار ٹرین کو حادثہ کیوبک کے علاقے لیک میگانٹک میں پیش آیا جہاں تیل سے بھری ستر سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کی وجہ سے تیل کی بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ تیل کے پھیلاو کی وجہ سے لیک میگانٹک کے سٹی سینٹر سمیت تیس سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔ اور امریکا سے مزید فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔