کیوبا : فیڈل کاسترو اور ہوگوشاویز کی دوستی سے متعلق تصاویر کی نمائش

Fidel Castro

Fidel Castro

ہوانا (جیوڈیسک) کیوبا کے شہر ہوانا میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیڈل کاسترو اور ہوگو شاویز کی دوستی کو تصویروں کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ نمائش وینزویلا کے 202 ویں یوم آزادی کے موقع پر رکھی گئی۔

نمائش میں کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو اور وینزویلا کے سابق صدر ہوگوشاویز کی 20 سالہ دوستی سے متعلق 25 بیش قیمت تصویریں رکھی گئیں ہیں۔ ایک تصویر 1994 سے پہلے کی ہے جب ہوگو شاویز نے کیوبا کا پہلا دورہ کیا تھا، اس نمائش میں وینزویلا کی ثقافتی دستکاریاں بھی رکھی گئیں ہیں۔