کینیڈا : پریشر ککر کے ذریعے دھماکوں کا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 2 گرفتار

Pressure Cooker Bomb

Pressure Cooker Bomb

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر 3 پریشر ککر بم رکھنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔کینیڈین پولیس کے مطابق کینیڈا کے قومی دن کی تقریبات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں اسٹیوارٹ نٹال اور امانڈا کوروڈے کوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ملزمان وکٹوریا سٹی میں پارلیمنٹ بلڈنگ کو پریشر ککر بم کے ذریعے اڑانا چاہتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دعوی کیا کہ ملزمان القاعدہ کے نظریات سے متاثر ہیں تاہم اب تک یہ شواہد نہیں ملے کہ انھیں القاعدہ کی مدد حاصل تھی یا وہ القاعدہ کی ہدایات پر کام کررہے تھے۔