کینیڈا : ٹرین حادثے میں پانچ ہلاک، چالیس لاپتہ

Canada

Canada

کینیڈا (جیوڈیسک) کوبیک کینیڈا میں مال بردار ٹرین کے حادثے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ 40 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پیش آنے والے اس بدترین ٹرین حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مال بردار ریل گاڑی کے ذریعے خام تیل ٹرانسپورٹ کیا جا رہا تھا۔ یہ حادثہ کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے کوبیک کے چھ ہزار نفوس پر مشتمل ایک چھوٹے شہر لاک میگنیٹک میں پیش آیا۔