کینیڈین وزیراعظم کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات منسوخ

Stephen Harper

Stephen Harper

اوتاوا (جیوڈیسک) کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات منسوخ کردی۔ وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کو آج ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرنی تھی۔

کینیڈا کی حکومت نے آج ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت سے نوازنا تھا۔ اس سے قبل کینیڈا کی پارلیمنٹ میں دو تین حملہ آور گھس گئے۔

ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں گھسنے سے پہلے حملہ آوروں نے جنگ کی یادگار پر بھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔