امیدوار حلقہ NA107 سالارقافلہ چوہدری عابد رضا کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

کھاریاں(جی پی آئی) امیدوار حلقہ NA107 سالارقافلہ چوہدری عابدرضاکی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، کوٹلہ برادران جس طرح ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور وفائوں کا سلسلہ جاری کیا آج اسی کی بدولت انکے چاہنے والے اپنے اپنے علاقہ میں انکی کمپین کر رہے اور انشا اللہ عوام کی طاقت اور حمایت سے 11مئی چوہدری عابدرضاکی جیت کا دن ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن حاجی خان اسلم خان معززین سے علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام چوہدری عابدرضا سے محبت کا ثبوت انکو کامیاب کروا کر دیں گے انھوں نے کہا کہ چوہدری عابدرضا کوٹلہ ہزاروں کار کنوں ورکروں اور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔انشا اللہ آنے والا دور چوہدری عابدرضا کی کامیابی کیلئے رات دن ایک کر کے محنت کوشش کر کے انکی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔